طلبہ کا الٹی میٹم ، بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

سید جنید حیدر : طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

چیف جسٹس نے دونوں ڈویژن کے ججز کے ساتھ فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا، احتجاجی طلبا نے فل کورٹ میٹنگ بلانے کو بغاوت قرار دیتے ہوئے عدالت کے محاصرہ کا اعلان کر دیا۔ جس پر چیف جسٹس نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے مستعفی ہو نے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی مظاہروں اور دباؤ کے بعد مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہو گئی تھیں جس کے بعد فوج نے طلبہ تحریک کے مطالبے پر عبوری حکومت تشکیل دی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button