خدیجہ زرین خان فانڈیشن کے زیر اہتمام 76واں یومِ تاسیس شایان شان انداز میں منایا گیا
باغ(نمائندہ خصوصی)ریاست آزاد جموں و کشمیر کا 76واں یومِ تاسیس خدیجہ زرین خان فائونڈیشن کے زیر اہتمام شایان شان انداز میں منایا گیا۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کا انعقاد ضلع باغ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میں ہوا۔تقریب میں آمد پر چیئر پرسن KZK فائونڈیشن خدیجہ زرین خان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا ۔
تقریب میں طلبہ وطلبات ،سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل ضلع باغ سردار آصف، میئر سٹی باغ میجر (ر)قیوم بیگ ،ڈپٹی مئیر ضلع باغ سید افراز گردیزی اور دیگر زعما شریک ہوئے،تقریب میں طلبہ طلبات نے تقاریر ،ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ زرین خان نے کہا کہ آج کا دن تجدید وفا عہد کا دن ہے۔ ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی کوشش و کاوش جاری رکھیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عالمی دنیا فلسطین و کشمیر کو ان کا بنیادی حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے،تقریب کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔