سرویز کے مطابق جاوید سلیم قریشی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات جیت چکے ہیں، انجینئر فیصل حیات خان

اسلام آباد:میڈیا انجینئرنگ فورم (ایم ای ایف) کے صدر انجینئر فیصل حیات خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے سرویز کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں جاوید سلیم قریشی انتخابات جیت چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید سلیم قریشی18 اگست کو 65 فیصد جبکہ وسیم نذیر 25 فیصد ووٹ لے سکیں گے۔
انہوں نے انجینئرنگ کمیونٹی کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انجینئر جاوید سلیم قریشی کا ممکنہ طور پر الیکشن میں فتح حاصل کرنا تمام انجینئرز کیلئے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاوید سلیم قریشی ایک باصلاحیت شخصیت ہیں اور پچھلے ادوار میں انکے بیشتر کاموں نے انجینئرنگ کمیونٹی کو قابل ذکر فوائد پہنچائے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالہ دور میں پاکستانی انجینئرنگ کمیونٹی ایک اچھے اور وژنری لیڈر سے محروم رہی ۔ ٹھیکیداروں اور مافیاز کے خلاف انجینئرجاوید سلیم قریشی کا نعرہ اتنا مقبول ہوا ہے کہ مختلف سروے کرنے والی تنظیموں نے جاوید سیلم قریشی کی واضح جیت کو کنفرم کر دیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button