راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس، اہم فیصلے

اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر طارق علی ورک کی زیر صدارت راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں قائمقام سیکرٹری گلزار خان ، سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی، ممبران گورننگ باڈی علی اختر ، افشاں قریشی، غفران چشتی نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے کیاگیاکہ راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جنہوں نے ماضی میں شعبہ صحافت کو اپنائے رکھااور صحافی کے طورپر اپنی پہچان بنائی ، انھیں آر آئی یوجے کی اعزازی رکنیت دے جائے گی تاکہ صحافتی حلقوں میں انکے نام کو زندہ اور بطور صحافی انکی شناخت قائم رہ سکے ،اجلاس میں آر آئی یوجے کی ووٹرلسٹ کی سکروٹنی اور صحافتی اداروں میں یونٹ چیف وڈپٹی چیف کی تعیناتی اور ووٹر لسٹ کی سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے ووٹر لسٹ کی سکروٹنی کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی جو سکروٹنی کے عمل کو جلد مکمل کرے گی اجلاس میں نئی ممبر شپ کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔
صحافتی اداروں میں یونٹ چیف وڈپٹی چیف کے لیے عہدے داروں کو ایک ہفتے میں نام دینے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد آر آئی یوجے ہر ادارے میں جا کر یونٹ چیف وڈپٹی چیف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کرے گی، اجلاس میں جنگ اخبار کے ملازمین کے خلاف جنگ انتظامیہ کے طرز عمل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور متفقہ طورپر ورکر کے ساتھ کھڑے رہنے پر اتفاق کیاگیا، اجلاس کے شرکاء نے جنگ انتظامیہ کو پیغام دیاہے کہ اگر ورکر دشمنی ختم نہ کی گئی یا ورکرز کو نوکریوں سے نکالنے کی سازش کی گئی تو آر آئی یوجے ورکرز کے شانہ بشانہ گھڑی ہو گی ۔
اجلاس میں جنگ اخبار کے معاملے میں پولیس کے جانبدانہ کردار پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ، سی ایم پنجاب ، وفاقی و صوبائی وزراءاطلاعات ونشریات سے ازخود کارروائی کا مطالبہ کیاگیا۔اجلاس میں صحافی برادری کے لیے ورکشاپس کے انعقاد کے پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی ، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے پہلی ورکشاپ رواں ہفتے کروانے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس میں نومبر 2024میں اسلام آباد میں ہونے والی بی ڈی ایم کے انتظامات کرنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی اور طے ہوا کہ آر آئی یوجے ملکی سطح کے اس پروگرام کے لیے بہترین میزبانی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی ۔اجلا س میں آر آئی یوجے کے سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے لندن سے آن لائن شرکت کی ،انھوں نے یونین عہدے داروں کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button