موسمياتى تبدیلی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، شیری رحمان
اسلام آباد کو حسن بخشنے میں جنگلات کا کردار ہے ، وفاقی وزیر

اسلام آباد (فیصل اظفر علوی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ موسمياتى تبدیلی کے اثرات پر قابو پانا پورے معاشرے کی ذمہ دارى ہے۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمياتى تبدیلی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اس کے اثرات پر قابو پانا پورے معاشرے کی ذمہدارى ہے، ماحولیات کا خیال رکھیں گے تو قدرت انسان کا خیال رکھےگی۔ ٹک ٹاکر نے آگ لگانے کو ایک تفریح کے طور پرلیا دونوں آگ اسلام آباد میں نہیں بلکہ خیبرپختونخوا میں بھی لگیں۔
میں نے جنگلات میں ٹک ٹوکرذ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔ ان واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے لیکن آگ کے واقعات اسلام آباد میں نہیں ہزارہ خیبر پختونخواہ میں ہوئے ہیں،البتہ آگ کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے۔ 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 18, 2022
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو حسن بخشنے میں جنگلات کا کردار ہے جن کی حفاظت کرنا فرض ہمارا ہے،دارالحکومت کی مارگلہ پہاڑیوں پر کوئی بھی اگ لگانے کا جرم کرےگا تو اسے کڑی سزا ملےگی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کل دو بجے موسمياتى تبدیلی کی ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہے، ہیٹ ویو ابھی جاری رہے گی، اس کے اثرات گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں پڑ رہے ہیں جس کے باعث گلگت میں جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔