سسٹمز لمیٹڈ اور ٹیمینوس بینک آف دی فیوچر فورم 2023 کی میزبانی کریں گے
اسلام آباد(کامرس رپورٹر) بینکاری اور مالیاتی شعبے کی صف اول کی کانفرنس ”بینک آف دی فیوچر فورم 2023“ 5 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔ سسٹمز لمیٹڈ اور ٹیمینوس کی مشترکہ میزبانی میں بی او ایف ایف کے بارہویں ایڈیشن میں بینکس، مالیاتی ادارے، ریگولیٹرز، فن ٹیکس، سرمایہ کار، تجزیہ کار اور میڈیا کے نمائندوں سمیت 500 سے زائد سی لیول کے ایگزیکٹو شرکت کریں گے۔ یہ بے مثال کانفرنس بینکاری شعبے کے منظر نامے کو نئی شکل دے گی۔
رواں سال بی او ایف ایف ”کلاؤڈ بینکنگ“ کے عنوان سے بینکنگ کمیونٹی کے لیے قابل ذکر مقررین بشمول متعدد Temenos ماہرین اپنی صنعت کے حوالے سے بصیرت انگیز خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ فکری رہنما رجحان ساز موضوعات جیسے ایمبیڈڈ فنانس، BaaS، صارفین کو سہولت کی فراہمی، ڈیجیٹل تبدیلی، کلاؤڈ اور سیکیورٹی پر روشنی ڈالیں گے۔
کانفرنس کے وسیع ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شرکاء کو کلیدی موضوعات جیسے کہ کلیکشن کے عمل کو بہتر بنانا، بنیادی بینکنگ میں جدت اور مستقبل کے کاروباری قرضوں کے حوالے سے خیالات کے اظہار کو موقع فراہم کیا جائے گا۔
بی او ایف ایف 2023 کو قابل فخر اسپانسرز بشمول Nevis Security، ایچ آئی ڈی گلوبل، سیلزفورس، ریڈ ہیٹ، حساب کتاب اور Validata بینکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے اپنی نئی اختراعات پیش کریں گے۔