سی پی این ای، وائے جے اے اور فورتھ پلر کے زیر اہتمام ’’ ایمرجنسی رپپانس سیل ‘‘ کا قیام

کسی صحافی کیساتھ کسی مسئلہ کی صورت میں مذکورہ سیل فوری حرکت میں آئے گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز ایک نجی ہوٹل میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز ، ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور عالمی تنظیم فورتھ پلر واچ ڈاگ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر سی پی این ای خوشنود علی خان، صدر فورتھ پلر فاروق مرزا، سیکریٹری فورتھ پلر تنویر اعوان، صدر وائے جے اے یوسف خان، نائب صدور وائے جے اے عثمان مغل، اصغر بھٹی، طاہر اعوان سینئر جوائنٹ سیکرٹری وائے جے اے مصطفیٰ بھٹی، سیکریٹری انفامیشن نوابزادہ شاہ علی، ممبر گورننگ باڈہ انیلا بشیر سمیت تینوں تنظیموں کے عہدے داروں اور ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ” ایمرجنسی رپسانس سیل ” کے قیام کی بابت اجلاس کے شرکاء کو تفصیلات بتائی گئی اجلاس میں صدر فورتھ پلر فارق مرزا نے کہا کہ صحافیوں کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کی ادیئگی میں بھی رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں، اس ایمرجنسی رسپانس سیل کا مقصد فوری رسپانس کرنا ہے، اگر کسی صحافی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ہمارے سیل سے رابطہ کرے انشاء اللہ فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے لئے ایک ٹیم روانہ کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button