مندرہ ‘ بھاٹہ روڈ کی تعمیر‘ قومی خزانے کو بھاری نقصان

ناقص تعمیراتی میٹریل کا استعمال‘ نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں

مندرہ (وہاب رضا علوی سے )محکمہ ہائی وے پنجاب کے افسران اور ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت‘ مندرہ بھاٹہ روڈ پر پانی کی نکاسی کا انتظام نہ کرنے اور ناقص تعمیراتی میٹریل استعمال کرنے کی وجہ سے تعمیراتی کام پر ’’پانی پھر دیا‘‘۔ تفصیلات کے مطابق قومی خزانے کے کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے جس پر مبینہ ملی بھگت اور نا اہلی کے باعث جی ٹی روڈ سے آنے والے پانی کی نکاسی کیلئے نہ تو کوئی پُلی بنائی گئی ہے اور نہ پائپ بچھائے گئے ہیں جس کے باعث مون سون کی آمدہ بارشیں نکاسی آب نہ ہونے کے سبب مذکورہ سڑک کے بخیے ادھیڑ دے گی۔ اس حوالے سے اہلیان علاقہ اور سماجی حلقوں نے ’’مبلّغ‘‘ کے توسط ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ محکمہ ہائی وے پنجاب کے افسران اور ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت اور نا اہلی پر کارروائی کی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button