امریکہ کے بھارت کیخلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کر دیا
واشنگٹن: ستمبر 2023 میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی کابینہ میں بھارت پر کینیڈین سرزمین میں دہشت گردی کا الزام لگایا تھا جو اب امریکہ کے بھارت کیخلاف پیش کردہ حقائق نے ان الزامات کو سچ ثابت کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارتی حکومتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا بڑا انکشاف کیا امریکی انٹیلی جنس ایجنسی تمام شواہد سمیت سکھ رہنماؤں کے قتل کے پس پردہ حقائق منظر عام پر لائی ہے۔ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی کے انکشاف نے کینیڈین وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کر دی ۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ اگست کے مہینے سے ہم دنیا بھر میں اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بھارت پر لگے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیںہمیں یقین ہے کہ ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیںہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہےبھارتی حکومت کو اس معاملے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
جسٹن ٹروڈو کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہےامریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں انڈین سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہد کے ساتھ انکشاف کیامئی 2023 میں مودی سرکار نے اپنے ایجنٹس کو تحریک خالصتان کے سرگرم رہنماؤں کے قتل کے لئے تعینات کروایا تھا۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے خالصتانی رہنما پنوں کے قتل کی سازش پر بیان جاری کیاہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ہم میں سے بہت سے لوگوں نے گزشتہ ہفتے براہ راست ہندوستانی حکومت کی اس معاملے پر توجہ مبذول کرائی تھیہندوستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہی ہے اور ہم انکے نتائج کے منتظر ہیں۔
سلامتی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کے خلاف الزامات اور تحقیقات کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے اور ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہم ان مبینہ جرائم کے ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔