سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے اقتدار سے تھک چکے ہیں، شاہ محمود قریشی
کراچی: وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کے لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے عزت دی وہ قابلِ دید ہے، سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے اقتدار سے تھک چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب پورے ملک میں موجود ہے اور وہ متبادل کے طور آ رہی ہے، اس کارواں کے اختتام پر سندھ کے مسائل کو سامنے کر کے چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگوں کے حقوق کا آئینہ دیکھائیں گے، اور سندھ کے لوگوں کے کیا کیا حقوق ہیں وہ ہم بتائیں گے، شاہ محمود قریشی نے کہ استقبالیہ کیمپ پرکارکنان پر جوش تھے اس لیئے وہاں بھی پروگرام ہوا۔
ندیم افضل چن کے فیصلے کا علم نہیں تھا، لیکن انہوں نے جانے کا فیصلہ کیا تو دکھ تو ہوگا، وہ اچھے دوست ہیں انکو یہ کہوں گا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں چینلز میں اضافہ ہوگیا ہے، چینلز بڑھ جانے سے فیک نیوز بھی چل جاتی ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حیدرآباد کے ساتھیوں کی خواہش تھی سکھر کو حیدرآباد سے جوڑنے کی وہ ہم نے منظور کرلی ہے، حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر پر جلد کام شروع کریں گے۔
انہوں نے کہاک ہ میڈیا کا اپنا کردار ہے جو کہ جاری رہنا چاہیئے، میڈیا کے کردار کو ہم تسلیم کرتے ہیں۔مارچ کے دوران سندھ کے لوگوں کو زاروں قطار روتا دیکھا، ایسے لوگ جن کے نظریات الگ ہیں وہ یکجا ہوگئے ہیں، یہ سوال آپ خود اپنے دل سے کریں، ہم سندھ کے اتحادیوں کے شکر گزار ہیں۔