نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم مدد علی سندھی کا کراچی فیسٹ میں ایتھوپین پویلین کا دورہ

کراچی:نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، مدد علی سندھی نے ہفتے کے روز کراچی فیسٹیول میں ایتھوپین پویلین کا دورہ کیا۔پاکستان میں وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔سفارتکار ، حکومتی نمائندے، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور میڈیا کے مہمانوں کی موجودگی میں جمعہ کے روز پویلین کا افتتاح کیا گیا، جو ایتھوپیا کی سیاحت، بھرپور ثقافت اور ورثے کی شاندارعکاسی کرتا ہے۔وزیر مدد علی سندھی نے پویلین میں دلکش ثقافتی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا اور انہیں ایتھوپیا کی کافی پیش کی گئی جو کراچی فیسٹ میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔
امداد علی سندھی نے پاکستان میں ایتھوپیا کی سیاحت اور ثقافت کو متعارف کرانے کے قابل تحسین اقدام پر سفیر جمال بیکر عبداللہ کو سراہا۔سیاحت کی بے پناہ صلاحیت اور ایتھوپیا کی متنوع ثقافتی پیشکشوں کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر تعلیم نے کراچی میں ایتھوپیا ایئر لائنز کے آغاز پر ایتھوپین حکومت کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان اور افریقہ کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔سفیر نے ایتھوپیا کے ساتھ پاکستانی عوام کے مضبوط وابستگی کو اجاگر کیا جو بلال حبشی اور بادشاہ نجاشی کی سرزمین ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے اندر مضبوط روابط کو فروغ دینے کی خواہش کا ا ظہارکیا۔سفیر نے کہا کہ وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کا سفارت خانہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ان دو اہم ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button