گوجرانوالہ، موٹروے پولیس کے زیراہتمام یوم قرارداد پاکستان 23مارچ کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)موٹروے پولیس، سیکٹر نارتھ تھری گوجرانولہ میں یوم قرارداد پاکستان 23مارچ کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس افسران بالاکے احکامات کے پیش نظر سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد ندیم کی سربراہی میں 23مارچ کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریبات کا آغاز سیکٹر آفس نارتھ تھری میں ملک و قوم کیلئے دعائیہ کلمات اور پرچم سلامی سے کیا گیا۔
بعد ازاں گوجرانولہ ٹال پلازہ پر کیک کاٹنے کے بعد سیفٹی سٹال لگا کر روڈ یوزرز میں بریفننگ میٹریل گفٹ پیک، سیفٹی ہیلمٹ اور جھنڈیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد ندیم ایس پی او سید محمد علی شیرازی ڈی ایس پی سجاد احمد ڈی ایس پی امتیاز احمد سمیت افسران جوانوں اور سول سٹاف کی کثیر تعداد کے علاوہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور میڈیا نمائندگان نے تقریبات میں شرکت کی۔ تقریبات کا اختتام فلیگ مارچ سے کیا گیا۔