ٹپال ٹی نے RISE with SAPکے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کا سفر شروع کردیا
اسلام آباد: چائے کی صنعت میں نمایاں نام ٹپال ٹی نے ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اہم معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ٹپال ٹی نے اپنا کاروباری ماڈل SAP S/4HANA سے RISE with SAP کے زریعے کلاؤڈ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا ہے۔ یہ ڈیٹا کی کلاؤڈ پر منتقلی کے زریعے ڈیجیٹل تبدیلی کا بڑا سفر ہے۔ یہ قدم دور جدید کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے،آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور ادارے میں جدت کو فروغ دینے کے ٹپال ٹی کے عزم کا عکاسی کرتا ہے۔
چائے کی معیاری مصنوعات کے حوالے سے شہرت رکھنے والا ٹپال ٹی اپنے آپریشنز کو مزید بہتر بنانے اور مارکیٹ میں مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ ٹپال ٹی2013 سے SAPکا صارف ہے، جب اُس نے اوریکل کوSAP ERP Central Component (ECC)سے تبدیل کردیا تھا۔ اس کے بعد SAP Ariba Sourcing، SAP SuccessFactors Performance & Goal Management (PMGM) اورRecruitment جیسے لائن کاروباری سلوشنز میں سرمایہ کاری کی۔ RISE with SAP میں منتقلی سے ٹپال ٹی کو کلاؤڈ پر مبنی سلوشنز اور جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے اور اپنے کاروبار کی توسیع میں مدد ملے گی۔
ٹپال ٹی کے جی ایم آئی ٹی عامر جمیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ RISE with SAPکے ساتھ تبدیلی کا سفر شروع کرنے پر بہت پر جوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی کلاؤڈ پر منتقلی، جدت اور آپریشنل مہارت کے لیے ہماری لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ جو ہمیں اس قابل بنائے گی کہ ہم صارفین کو بہتر خدمات فراہم کر سکتے ہیں اور مسابقتی مارکیٹ میں کاروبار کے مختلف معاملات میں بہتری کو یقینی بنائے گی، جس میں سپلائی چین، منیجمنٹ، فنانس اور صارفین سے تعلقات سرفہرست ہیں۔
اس موقع پر ایس اے پی کے پاکستان، عراق، افغانستان اور بحرین کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نکا کہنا تھا کہSAP S/4HANA On-Premise سے RISE with SAP پر منتقلی کاروبار کو ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف ارتقاء کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایس اے پی کے پاس کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے بہترین سلوشنز موجود ہیں جو کسی بھی ادارے کو ترقی کی نئی منازل کی جانب اگمزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کاروباری ادارے کلاؤڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کرتے ہیں۔ یہ منتقلی زیادہ بہتر، وسعت پذیر اور مستقبل کے لیے تیار کاروباری ماحول کی جانب ایک قدم ہے۔ جو اداروں کو تیزی سے متحرک مارکیٹ کے منظرنامے سے ہم آہنگ ہونے اور ترقی کرنے کے قابل بناتی ہے۔
ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ ٹپال ٹی پاکستان میں چائے کی کمپنیوں میں صف اول کا برانڈ ہے جو کہ 1947 سے ہماری گھروں کا حصہ رہا ہے ۔ٹپال کا معیار کو برقرار رکھنے اور جدت کے اپنانے کے عمل نے اس کو آج لاکھوں زندگیوں کا حصہ بنایاہے۔انھوں نے کہا کہ ٹپال ٹی اور SAP کے درمیان شراکت داری جدت اور بہتری کو اپنانے کے مشترکہ عزم کی مثال ہے ۔یہ اشتراک ٹپال ٹی کی جانب سے صرف ایک تکنیکی اپگریڈ نہیں بلکہ مستقبل کیلئے آپریشنل طور پر تیار رہنے کے حوالے سے ایک اسٹریٹیجک اقدام بھی ہے ۔