کے زی کے فائونڈیشن کے زیر اہتمام فلسطین مارچ کا انعقاد
سدھنوتی/آزاد کشمیر: کے زی کے فائونڈیشن کے زیر اہتمام زبردست فلسطین مارچ کا زبردست اہتمام کیا گیا ۔ مارچ کی نگرانی کے زی کے فائونڈیشن کے ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر ایڈووکیٹ ارسلان نثار نے کی ۔ ریلی میں شرکا کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکا نے فلسطین کے حق میں نعرہ بازی کی اور زبردست یکجہتی کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر کے زی کے فائونڈیشن کی چیئر پرسن محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان ہمارے وجود کا ایک حصہ ہیں ان کا درد ہم محسوس کر سکتے ہیں ۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیل نے جو مظالم برپا کر رکھے ہیں ان کے خلاف مزاحمت کرنا ہمارا فرض ہے ۔خدیجہ زرین نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ احتجاج ضرور کریں اظہار یکجہتی ضرور کریں لیکن اس یکجہتی کی آڑ میں ملکی املاک کو نقصان مت پہنچائیں ۔