وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے اور تعاون کرنے والے افراد کےلیے تقریب کا اہتمام
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان میں خدمات کے اعتراف میں تعاون کرنےو آلے افراد کےلیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام رضاکارانہ اور خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے، چیف گیسٹ سمیرا حمید، سپیشل گیسٹ اسد شفیق سینئر جرنلسٹ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سعد عباسی، سابق امیدوار ممبر نیشنل اسمبلی 48 تزئین ازکا نے خصوصی شرکت کی اور دیگر سماجی رہنماؤں رضاکارانہ کام کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر چیئرمین وسیلہ فاؤنڈیشن شعیب محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے، ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کے اعتراف کےلیے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تاکہ ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی سمیت ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاسکے ہم وسیلہ فاؤنڈیشن کی طرف سے رمضان میں فری افطاری کروائی گئی ، مفت راشن تقسیم کیا گیا، عورتوں میں ہمیشہ کی طرح سلائی مشین تقسیم کیں۔
مستحق افراد کےلیے روزگار کی فراہمی سمیت سکول کالجز کے بچوں کو کمپیوٹر سکھانے وڈیو ایڈیٹنگ سپیشل کمپیوٹر کلاسز کرواتے ہیں، ہم انسانیت کی خدمت کےلیے دائرہ کار کو اپنی استطاعت کے مطابق بڑھائیں گے اس موقع پر چیف گیسٹ سمیرا حمید نے کہا کہ ہم وسیلہ فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہیں فاؤنڈیشن کےلیے اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں ہم سے جو ہوسکے گا ہم آپ کے ساتھ مل کر مستحق افراد اور انسانیت کی خدمت کریں گے۔