سیالکوٹ یونیورسٹی میں ایتھیو پاکستان فریٹرنٹی انڈر گرین لیگیسی انیشیٹو کا آغاز

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ یونیورسٹی میں “ایتھیو پاکستان فریٹرنٹی انڈر گرین لیگیسی” انیشیٹو کا آغاز کیا گیا جس کے تحت مختلف مقامی اقسام کے 200 سے زائد پودے لگائے گئے اور موسمیاتی واک کا انعقاد کیا گیا۔


وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم ، ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اور سفیر جمال بیکر عبد اللہ، یونیورسٹی کے سٹاف ، طلباء اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کےلئے حکومت پاکستان پر عزم ہے ۔


انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے اور پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے درمیان ایتھو پاکستان برادرانہ انڈر گرین لیگیسی انیشی ایٹو پروگرام خوش آئند ہے ۔
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیادہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے مل کر لڑ نے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ سفارت خانہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملک کے دیگر بڑے شہروں بشمول لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور دیگر میں ہفتہ بھر بڑے پیمانے پر شجر کاری کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button