قومی دھارے اور موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، رومینہ خورشید عالم
اسلام آباد:وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ قومی دھارے اور موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قومی موسمیاتی پالیسی اور موافقت کے منصوبوں میں جنس کو بجا طور پر ایکشن کے لیے ترجیح دی گئی ہے۔ وہ پاکستان جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ 2024 کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کر رہی تھیں، جس کی میزبانی سول سوسائٹی کے اتحاد برائے موسمیاتی تبدیلی نے فرانس کے سفارت خانے، فرانسیسی ترقیاتی ادارے، پاکستان میں یورپی یونین کے وفد، متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور یو این ڈی پی کے تعاون سے کی تھی۔
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس تقریب ایوارڈ کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی پہچان صنف اور آب موسمیات کے درمیان اہم گٹھ جوڑ کو واضح کرتی ہے۔ یہ اس ناگزیر کردار کی طاقتور یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے جو خواتین اکثر موسمیاتی چیلینجر اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے موسمیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں ادا کرتی ہیں۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے موسمیاتی لحاظ سے پائیدار مستقبل کی طرف اس اجتماعی سفر میں تعاون اور شراکت داری کے لیے تقریب میں نمائندگی کرنے والی غیر ملکی حکومتوں کی بھی دلی تعریف کی۔کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے کلائمیٹ بیٹ رپورٹر جناب شبیر کو بھی یاد کیا جو رپورٹنگ کے دوران انتقال کر گئے اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پیدا کر رہے تھے اور کہا کہ ان کی وزارت ان کے نام سے منسوب کلائمیٹ ایوارڈ پر کام کر رہی ہے۔