اسلام آباد کوایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک بیگز سے فری بنانا چاہتے ہیں:رومینہ خورشید عالم
اسلام آباد:وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اسلام آباد دارالحکومت کے علاقہ کو پلاسٹک ریگولیشن 2023 کے تحت سنگل استعمال پلاسٹک کے تھیلوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت زیادہ خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بات میٹرو اے جی (عالمی) کی سینئر نائب صدر آئیون جولیٹا بولن کے ساتھ ملاقات میں کہی۔آئیون جولیٹا بولن نے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر کو آگاہ کیا کی کہ میٹرو نے ممنوعہ ضوابط کا احترام کرتے ہوئے، ان کی خریدو فروخت کے عمل کے دوران سنگل یوز پلاسٹک/پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام صوبوں کو پلاسٹک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کے لیے خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔دونوں فریقین نے ری سائیکلنگ تکنیکس سے بنی مصنوعات کی نمائش کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔