محمد عثمان سلہری نے جنوبی افریقہ کی ہونریز یونائیٹڈ یونیورسٹی سے اسلامی بینکنگ اور فنانس میںامتیازی نمبروں سے ڈگری حاصل کر لی

راولپنڈی:جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے فارغ التحصیل اور جامعہ پریٹوریا ساؤتھ افریقہ کے مدرس کا اعزاز،جنوبی افریقہ میں ہونریز یونائیٹڈ یونیورسٹی سے اسلامی بینکنگ اور فنانس میں اے گریڈ کیساتھ پوسٹ گریجوایٹ کی ڈگری حاصل کر کے پاکستان اور اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مفتی محمد عثمان سلہری فاضل جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی نے جنوبی افریقہ میں ہونریز یونائیٹڈ یونیورسٹی سے اسلامی بینکنگ اور فنانس میں پوسٹ گریجوایٹ اے گریڈ کے ساتھ ڈگری حاصل کر لی ۔
انہوں نے اس عظیم کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ خصوصا استاذی المکرم شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ کے نام کیا، جن کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔مفتی عثمان سلہری کا مزید کہنا تھا کہ وہ پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اس میدان میں علماء کرام کو بہت کام کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحیح معنوں میں دین اور دنیا کی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق خدمت کر سکیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button