گستاخانہ بیان‘ پاکستان تحریک اتحاد کی ناموس رسالت ؐریلی

حضور کی ناموس پر جان و مال قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے‘ چوہدری اورنگزیبگستاخانہ بیان‘ پاکستان تحریک اتحاد کی ناموس رسالت ؐریلی

لاہور(بیورو رپورٹ)انڈیا میں بی جے پی کی جانب سے نبی کریمﷺ کے حوالے سے گستاخانہ بیان پر پاکستان تحریک اتحا د کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب میں لاہور رائیونڈ روڈ سے تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد کیا جس میں ملک کے طول و عرض سے مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام سیاسی جماعتوں کے عمائدین اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ناموس رسالت ریلی کے انعقاد کے موقع پر چیئرمین تحریک کا چوہدری اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ حضور کی ناموس کے لئے ہم اپنی جان مال اور اولاد قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
حکومت پاکستان کو فی الفور انڈیا کا سفارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے اپنی عوام سے التجا کرتا ہوں کہ انڈیا کی مصنو عات بائیکاٹ کر یں گے ہم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہر پلیٹ فارم پر اس احتجاج کو جاری رکھیں گے جب تک انڈیا اس گندی حرکت پر معافی نہ مانگیں گے اور ان کرداروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچائے اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے سخت جان دیا ریلی براستہ قصور اور ٹھنگ موڑ حجرہ شاہ مقیم سے ہوتے ہوئے دیپالپور میں اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button