ماہرین صحت، سول سوسائٹی، صحافیوں اور مختلف مکتبہ فکر کی تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ پر پناہ کو مبارکباد
اسلام آباد (وہاب علوی سے) ماہرین صحت،سول سوسائٹی، صحافیوں اور مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے اپنے مشترکہ بیان میں پناہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے ، جو عوام کی صحت کو محفوظ بنانے کیلئے پناہ کی کاوشوں سے منسوب ہے۔جب تمباکو مہنگا ہوگا تو ہمارے بچے بھی اس کے استعمال سے باز آنے پر مجبور ہو جائیں گے اورتمباکو مصنوعات کے استعمال میں کمی آئے گی۔نوجوان نسل اور بچوں کا تمباکو نوشی کرنا خطرناک ہے ، جس پر پناہ اور بالخصوص جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے بھرپور جدوجہد کی ، تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔
پناہ کا مقصد تمباکو مصنوعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے دل،کینسر ،جیسے موذی امراض سے عوام کو بچانا یے۔پناہ اور جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن کی طویل جدوجہد کے نتیجہ میں آج تمباکو مصنوعات کے مضر اثرات سے ہمارے بچے محفوظ رہیں گے ،جس پر ہم پناہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ہم پناہ کے نیک مقاصد میں ان کے ساتھ ہونگے۔