اگیگا اور لیبر یونیٹی آف آئسیکو سی بی اے کی جانب سےگورنمنٹ ایمپلائز کیلئے تاریخی پیکج کا حصول

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) اگیگا اور لیبر یونٹی آف آئسیکو CBA کی جانب سے گورنمنٹ ایمپلائز کے لئے تاریخی پیکج حاصل کرنے کی خوشی میں یوسف پیلس چکری روڈ پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا لیبر یونیٹی آف آئسیکو کے مرکزی چیئرمین سید مبارک شاہ کاظمی، اگیگا کے کنوینر رحمان علی باجوہ، لیبر یونٹی آف آئسیکو کے صدر عاشق خان نے ایمپلائز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ایمپلائز کے حوالے سے جو مراعات گورنمنٹ نے دی ہیں جس میں 5 ایڈہاک الاؤنسز کو بیسک میں ضم کرنا، پنشن اور تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ اور 100 فیصد کنونس الاؤنس میں اضافہ کرنا، ٹیکس کٹوتی کی
حد چھ لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کرنا بڑی کامیابی ہے اسے آج یوم تشکر کے طور پر منا رہے ہیں اور اس میں جن قائدین نے اگیگا کے پلیٹ فارم سے اور آل پاکستان الائنس کے پلیٹ فارم سے گورنمنٹ ایمپلائز کے لئے جدوجہد کی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ جب بھی اگیگا لیبر آئسیکو یونیٹی کو کال دے گی ہم پہلے کی طرح ہمیشہ ہراول دستہ میں شامل ہوں گے اور گورنمنٹ ایمپلائز کے مسائل حل کئے جائیں گے اور آج اسی پروگرام میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی مذمت بھی کرتے ہیں جس میں واپڈا اہلکاروں کے جن فری یونٹس کو ختم کرنے کے بارے میں بتایا گیا اور یہ دراصل پیڈ یونٹس ہیں جو واپڈا اہلکاروں کی تنخواہوں سے باقاعدہ پیسے کٹوتی ہوتے ہیں۔

جیسے ریلوے اہلکاروں اور پی آئی اے کے اہلکاروں کو فری ٹکٹس دیے جاتے ہیں اسی طرح واپڈا اہلکاروں کا ہی یہ حق ہے اور اس حق کے حصول کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ بھی کریں گے اور ظالمانہ فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا لیبر یونیٹی آف آئسیکو سی بی اے جو آئسیکو میں واحد رجسڑڈ یونین ہے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ متعلقہ اتھارٹی کو پیش کیا جائے گا جس میں آئسیکو کے بے شمار مسائل خصوصا نئی بھرتیوں کی ڈیمانڈ ہے کیونکہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں شہادتوں کو کم کرنے کے لئے گاڑیوں اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنا اشد ضروری ہے اور اسکے علاوہ اپنے ایمپلائز کے لئے عید پر دو بونس سیلری کا مطالبہ کرتے ہیں پروموشن، سکیلز میں اضافہ اور اوورٹائم کے لئے آئسیکو ایمپلائز آئندہ ہیڈ آفس کے سامنے مظاہرہ کریں گے، تقریب میں ہائیڈرو یونین کو چھوڑ کر آنے والے دوستوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر ویلکم کیا گیا، تقریب میں انجینئر ایسوسی ایشن کے صدر سردار لیاقت نے کہا کہ وہ ہر جائز مطالبات میں آئسیکو ایمپلائز کے ساتھ ہیں اور آئندہ مستقبل میں آئسیکو ایمپلائز اور انجینئر ایمپلائز مل کر ایمپلائز کے مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button