یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ بلڈبینک کے مابین معاہدہ مفاہمت
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی) ایثار ویلفیئر کی جانب سے وفد کایونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دورہ۔وفد نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ایاز قیصر سےملاقات کی ۔تفصیلی گفتگو کے بعد طے پایا کہ یونیورسٹی میں خون کے عطیات کے لیے سیمینار اور کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے تحت تمام طلباء کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ مشکل حالات میں مریضوں کو فوری مدد دی جا سکے ۔اس کے علاوہ ضرورت مندوں اور دیگر سماجی سرگرمیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کے اقدامات بھی دونوں اداروں کے زیر اہتمام کیے جائیں گے۔