کے۔ الیکٹرک کی اپریل کے ایف سی اے اور جنوری تا مارچ کیو اے کی درخواست پر نیپرا کی عوامی سماعت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔ الیکٹرک کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیو اے) کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔ کے۔ الیکٹرک نے ایف سی اے کی درخواست اپریل 2023 جبکہ کیو اے کی درخواست جنوری تا مارچ 2023 کے لیے دائر کی تھی۔

کے۔ الیکٹرک کی اپریل 2023 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد نیپرا نے 0.05 روپے فی یونٹ کمی کی ابتدائی منظوری دے دی ہے، تاہم ریگولیٹر کے طریقہ کار کے مطابق حتمی فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کو صارفین کے بلوں پر صرف ایک ماہ کے لیے لاگو کیا جاتا ہے۔

کے۔ الیکٹرک نے جنوری تا مارچ 2023 کے لیے 5.170 روپے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے۔ ملک میں لاگو یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت عمومی طور پر کیو اے کا اثر صارفین پر نہیں پڑتا، تاہم حتمی فیصلہ وزارت توانائی، حکومت پاکستان اور نیپرا اتھارٹی کرتی ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بجلی کی پیداوار اور جنریشن مکس میں تبدیلی کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یوٹیلیٹیز کے ذریعے خرچ کیے جاتے ہیں۔ توانائی کے شعبے کی پالیسیوں کے تحت یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین تک براہ راست منتقل کیے جاتے ہیں، جسے صرف ایک ماہ کے بل پر لاگو کیا جاتا ہے۔ ایندھن کی قیمت کم ہونے پر صارفین کو فائدہ بھی ملتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button