کے الیکٹرک کی جون 2023 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا عوامی سماعت 26 جولائی کو کرے گا
اسلام آباد: کے۔ الیکٹرک نے جون 2023 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے۔ کے۔ الیکٹرک نے ایف سی اے میں 2.336 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے۔ نیپرا درخواست پر عوامی سماعت نیپرا 26 جولائی کو کرے گا۔
اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کے ذرائع استعمال اور فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایف سی اے میں معمولی اضافہ ہوا۔ مارچ 2023 کے مقابلے میں جون 2023 میں فرنس آئل کی قیمت 6 فیصد بڑھ گئی۔ تاہم پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) سے خریدی گئی آر ایل این جی کی قیمت میں 6 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے خریدی گئی آر ایل این جی کی قیمت میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سی پی پی اے۔ جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 1 فیصد کمی ہوئی، جو نیپرا کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔
ایف سی اے کا انحصار بجلی کی پیداوار اور جنریشن مکس میں تبدیلیوں کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے۔ ایف سی اے کا اطلاق نیپرا کی عوامی سماعت اور جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے، جو کے۔ الیکٹرک اور سرکاری اداروں (XWDISCOs) کے لیے آزادانہ طور پر منعقد کی جاتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی اس مدت کی بھی وضاحت کرتی ہے جس کے دوران ایف سی اے صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جانا ہوتا ہے۔