امدادی کارکنوں کی کاوشیں اور ضرورت مندوں کی مدد کا عزم لائق تحسین ہیں، شبنم بلوچ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے عالمی انسانی ہمدردی کے لیے تنظیم کے گہرے عزم پر روشنی ڈالی۔انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر شبنم بلوچ نے امدادی کارکنوں کی شاندار کوششوں اور ضرورت مندانسانوں کی مدد کرنے کے عزم کو سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کی ۔جو دنیا کے مشکل ترین علاقوں میں جاتےہیں اور انتہائی مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہتے ہیں اور بے مثال عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ 90 سال سے عالمی سطح ہر اور چار دہائیوں سے پاکستان میں مصروف عمل آئی آر سی نے 2005 کے زلزلے، 2011 اور 2012 کے سیلاب، وقفے وقفے سے ہیٹ ویو اور افغان مہاجرین کے وسیع بحران سمیت متعدد چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ان آزمائشوں کے دوران، آئی آر سی ہمیشہ ثابت قدم رہی ۔شبنم بلوچ نے خواتین امدادی کارکنوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔
خواتین اور بچوں پر قدرتی آفات کے نمایاں اثرات کے پیش نظر انہوں نے خواتین امدادی کارکنوں کے جذبے کو سراہا جو کہ ضرورت مندوں تک پہنچنے کے لئے مختلف مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں۔ آئی آر سی کے متعدد منصوبوں میں سے ایک افغان پناہ گزین خواتین کے تحفظ کا منصوبہ ہے جس پر شبنم بلوچ کی خصوصی کاوشیں اس تنظیم کے انسانی ہمددردی اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کے عزم کی عکاس ہیں۔محترمہ شبنم بلوچ کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پردنیا کےتمام انسانوں اور اداروں کے نام اہم پیغام ہے کہ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) متاثرہ افراد کی حفاظت اور مدد کرنے کے عہد کا اعادہ کرتی ہے۔ تاہم، ہر سال بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے مدنظر سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم متحد ہوں، اپنی کوششوں کو مضبوط کریں، اور ضرورت مندوں کی حمایت کے لیے سب اکھٹے ہو کر ایک ستون کی طرح کھڑے ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button