غربت سے نجات کےلئے سماجی تحفظ کے نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں: ماہرین

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ماہرین نے موجودہ معاشی دباو¿ کے دوران غربت سے موثر طور پر چھٹکارا پانے کے لئے موجودہ سماجی تحفظ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں ”پاکستان میں سماجی تحفظ: چیلنجز، مواقع اور اختراعات“ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ماہرین نے کہا کہ ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مخصوص بنیادی ڈھانچے کے ذریعے کمزور برادریوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔سوشل پروٹیکشن ریسورس سینٹر (ایس پی آر سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صفدر سہیل نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ترسیل کے نظام اور پسماندہ گھرانوں کے معاشی حالات بہتر بنانے کی ایک موثر کوشش ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں کو سماجی تحفظ میں شامل کرے تاکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو صحت کے اخراجات کے دباو¿ سے نجات دلائی جا سکے اور نجی اداروں کو لوگوں کا استحصال کرنے سے روکا جا سکے۔
جی آئی زیڈ کے ٹیکنیکل ایڈوائزر سوشل پروٹیکشن محمد مصطفی خان نے کہاکہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی غربت، بچوں کی کم ہوتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے سٹریٹجک پالیسی فریم ورک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا بہتر گورننس، منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے ذریعے سماجی تحفظ کے منصوبوںمیں وسائل کے ضیاں کو کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کو سیاسی مفادات سے الگ کرکے اور پائیدار سماجی تحفظ کو فروغ دینے کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے غربتکا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
ایس ڈی پی آئی کے سینٹر فار ایویڈنس ایکشن ریسرچ کی سربراہ ڈاکٹر فریحہ ارمغان نے کہا کہ ہمیں سیلف ہیلپ ماڈلز میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کمیونٹی کی سطح کے ماڈلز کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے۔سیمینار کی نظامت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر عبداللہ خالد نے کہا کہ بڑھتی ہوئی افراط زر غیر رسمی شعبے پر دباو¿ ڈال رہی ہے جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور غذائی افراط زر میں اضافے سے سماجی تحفظ کے حوالے سے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button