حکومت کا سوشل میڈیا منتظمین سے velo کی تشہیربازی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کا خیر مقدم کرتے ہیں، پناہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے زیر انتظام”تمباکواورنیکوٹین پرمشتمل مصنوعات کے استعمال پرپابندی کامطالبہ "کے موضوع پرایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سیشن کاانعقادکیاگیا، میزبانی کے فرائض پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے انجام دیے، افشاں تحسین باجوہ چیئرپرسن این سی آر سی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پرچیئرپرسن این ڈی او محترمہ تحسین فواد، ارم ممتاز چیئرپرسن وومن ڈویلپمنٹ ویلفیئر سنٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر یمنی میر،روبین غفور، سابق کمشنر انکم ٹیکس عبدالحفیظ، ثمینہ شعیب، نورین گیلانی، روحی ہاشمی، تنویر نصرت، تزین اخترنے خصوصی شرکت کی، اس موقع پرکیمپین فارٹوبیکوفری کڈز کے کنٹری ہیڈ ملک عمران،محترمہ سینئر ریسریچ پروگرام کواڈنیٹر جانز ہوپکنز بلوم برگ سکول آف پبلک ہیلتھ،نے بریفنگ دی،میڈیاسیشن میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن کاکہناتھاکہ دھوئیں کے بنانیکوٹین مصنوعات کوبے ضرر قرار دینابالکل غلط ہے،نیکوٹین کااستعمال خون کی نالیوں اورخون کے بہاؤ کوروکتی ہے،نیکوٹین کے استعمال سے دل،کینسر،ذیابیطس،آرتھیارٹس،چکرآنا،سردرد،بدبودارسانس،دانتوں،مسوڑھوں،منہ کاکینسر،لیوکوپلاکیا سمیت متعدد سنجیدہ امراض کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔نیکوٹین زیادہ مقدار میں اورزیادہ وقت کے لئے استعمال کرنے سے متلی،قے،چکرآنا،سمیت زیادہ خطرناک علامت ثابت ہوسکتاہے،یہی وجہ ہے کہ veloپاؤچ کوصرف 30منٹ تک منہ میں رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے،اسے نگلنا سختی سے منع کیاجاتاہے،جواس بات کوثابت کرتاہے کہ veloمیں موجود اجزاء نقصان دہ ہیں۔

افشاں تحسین باجوہ چیئرپرسن این سی آر سی نے کہاکہ veloکوتمباکوسے پاک قرار دے کراس کے استعمال کودرست ثابت کرنا،غلط ہے،تمباکواورveloدونوں ہی نیکوٹین پرمشتمل ہیں،جوانسانی جسم کے لئے بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہیں۔نوجوان نسل اوربالخصوص نوجوان بچیاں ہماراروشن مستقبل ہیں،انھیں veloکاعادی بننانہایت منفی ہے،اس پرمکمل پابندی نافذ ہونی چاہیے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button