ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نےسینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر محترمہ ثانیہ نشتر نے بہت اہم نکات اٹھائے ہیں،پارلیمانی کی اجتماعی دانش سے یقیناً حکومت کو رہنمائی ملتی ہے،ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، کسی قسم کی کمی نہیں،پنجاب کے پاس 39 لاکھ 24 ہزار 367 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، سندھ کے پاس 8 لاکھ 17 ہزار 394 میٹرک ٹن، خیبر پختونخوا کے پاس 2 لاکھ 15 ہزار 82 میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پاس 89 ہزار 354 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، پاسکو کے پاس 17 لاکھ 18 ہزار 177 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کے پاس مجموعی طور پر 67 لاکھ 64 ہزار 374 میٹرک ٹن گندم موجود ہے،پرائیویٹ اسٹاکس میں پنجاب کے پاس 3 لاکھ 37 ہزار 270 میٹرک ٹن، سندھ کے پاس 93 ہزار 165 میٹرک ٹن، خیبر پختونخوا کے پاس 14918 میٹرک ٹن اور بلوچستان کے پاس 4157 میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button