اعظم نذیرتارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ہٹا دیا گیا

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پاور کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

سیف اللہ ابڑو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے اور انہیں پاور کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ حفیظ اللہ شیخ نے صدارت کی، ان کیمرہ ہونے والے اجلاس میں سیف اللہ ابڑو کے خلاف تحریک پیش کی گئی، تحریک بہرہ مند تنگی، منظور کاکڑ، ثنا جمالی، حافظ عبدالکریم اور دلاور خان نے پیش کی۔

تحریک عدم اعتماد سنیٹ کے رولز 181کے تحت پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو توانائی کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا۔

سیف اللہ ابڑو کے بعد مسلم لیگ ن کے اعظم نذیرتارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button