پاکستان اور ایتھوپیا کا پائیدار ترقی کیلئے شہری روابط بڑھانے پہ زور

اسلام آباد(پ ر) پاکستان اور ایتھوپیا نےا پائیدار ترقی کی جانب مشترک کارروائیوں کو بڑھانے کیلئے شہری روابط مضبوط کرنے پر زور دینے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز، اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں ایتھوپین سفیر جمال بیکر نے وفاقی دارالحکومت کے چیئرمین سی ڈی اے، کپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا اور شہری ترقی کے فروغ کیلئے روابط مضبوط کرنے کا اہمیت پر بات چیت ہوئی۔ ایتھوپین سفیر نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کی طرف سے شروع کردہ "گرین لیگسی انیشیٹو” کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
جمال بیکر نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران ایتھوپیا نے 32 ارب سے زیادہ درختوں، پھلوں اور جانوروں کی کھاد کے لیے بیج لگائے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی حکومت 2025 تک 50 ارب پودے لگانے کا ہدف رکھتی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورت رکھنے کے لیے سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جمال بیکر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سی ڈی اے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کے حکام نے اسلام آباد اور ادیس ابابا کے درمیان رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button