ٹی سی ایس 50 الیکٹرک بائیکس کے ساتھ گرین لاجسٹکس میں سرفہرست
اسلام آباد: سامان کی بروقت وتیز ترین ترسیل کے ساتھ ساتھ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ٹی سی ایس نے اپنے رائیڈرز کوجدید ترین 50 ایزی بائیک (ezBike) فراہم کرکے پائدار طریقوں کی جانب ایک جرات مندانہ اقدام کے ساتھ، ٹی سی ایس پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کے لیے سرکردہ حامیوں میں سے ایک اہم حامی بن چکا ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں منعقدہ تقریب میں ٹی سی ایس کے رائڈرز میں پچاس الیکٹرک بائیکس کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی سی ایس کے سی ای او معین اے ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کیلئے یہ فیصلہ پایدار ترقی کے اہداف کیلئے زمہداری سے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی سی ایس اپنے 2000 رائڈرز کے نیٹ ورک کو بتدریج الیکٹرک بائیک پر منتقل کرے گی اور ابتدائی طور پر 1 ہزار الیکٹرک بائیکس بیڑے میں شامل کئے جائیں گے۔ جس سے ایندھن کے پر انحصار کم کرے گا، بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔
ایزی بائیک کے سی ای او علی معین ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں خصوصا پنجاب میں سموگ کی صورتحال میں بہت بڑا ہاتھ گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کا ہے۔ انہون نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں مستقبل کا نہیں آج کا انتخاب ہیں۔ ایزی بائیک ایک ایسا بائیک ہے جو ایک چارج میں 90 کلومیٹر چل سکتا ہے اور اس سے کاربن کا اخراج صفر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی مارکیٹ کو فروغ مل رہا ہےاور ٹی سی ایس کے الیکٹرک بائیکس شامل کرنے سے دیگر اداروں کو بھی ترغیب ملے گی۔
ایزی بائکس کی حد رفتار 65 کلومیٹر اور 200 کلو وزن کی گنجائش کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جو آرام دہ لمبی نشست کے ساتھ لاجسٹکس اور ڈلیوری سواروں کو سہولت فراہم کرے گا۔ مالی طور پر بھی الیکٹران بہترین انتخاب ہے، جو کاربن کے اخراج کو صفر کرنے کے ساتھ ایندھن کے اخراجات میں 75 فیصد کمی لاتا ہے۔
اپنے رائیڈرز کو الیکٹرک بائیکس دے کر ٹی سی ایس نے نہ صرف لاجسٹکس کی صنعت میں انقلاب برپا کردیا ہے بلکہ دوسروں کو اس کی پیروی کرنے کی مثال بھی قائم کردی ہے۔ اپنے رائیڈرز میں مزید الیکٹرک گاڑیوں کو شامل کرنے کا غیرمتزلزل عزم ٹی سی ایس کی سبز انقلاب اور زیادہ پائیدار مستقبل کے وژن کا ثبوت ہے۔
ٹی سی ایس پائیداری کے حصول کے لیے اپنے آپریشنز میں ماحول دوست اقدام کو شامل کرکے نہ صرف صنعت کے لیے ایک نیا معیار قائم کررہا ہے بلکہ دوسروں کو سبز انقلاب کے مشن میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہا ہے۔