ایتھوپیا کا 18واں نیشنز، نیشنلٹیز اینڈ پیپلز ڈے اسلام آباد میں منایا گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایتھوپیا کے 18ویں نیشنز، نیشنلٹیز اینڈ پیپلز ڈے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان میں موجود ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی طور پر سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد نے بھی شامل تھے۔
پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارت خانے میں قومی دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایتھوپیا کی سرزمین پہ اگنے والی خاص کافی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ایتھوپین ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایتھوپین سفیر جمال بیکر کا کہنا تھا کہ اج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


آج کا دن اتھوپیا کے لوگوں اور قوموں کے لیے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ اج کا دن ایتھوپیا کے امن، سیاسی و سماجی استحکام کی تقویت کو ترجیح دیتا ہے اور باہمی اتحاد کو مضبوط کرتا ہے۔ایتھوپین سفیر کا کہنا تھا کہ اج سے سالوں پہلے ایتھوپیا کی سرزمین پر اتحاد اور امن کا یہ بیج بویا گیا تھا جو اب ایک بڑا درخت بن چکا ہے۔
اتھوپیہ کے لوگ ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہے اور یہی ایتھوپیا کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اج کے دن ہم اس مصمم ارادے کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم امن باہمی بھائی چارے کو تقویت دیتے ہوئے اتھوپیا کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتھورین ایبیسڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی موجودہ حکومت ایتھوپیا کو درپیش ان مسائل کا سامنا کر رہی ہے جن مسائل پہ ماضی میں پہلے کام نہیں ہوا۔ جمال بیکر نے کہا کہ ایتھوپیا کی وزیراعظم کی کاوشوں کے نتیجے میں ایتھوپیا اس وقت افریقہ میں امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ وہ ایتھوپین وزیراعظم کے ویژن کی پیروی کرتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ترقی اور بہبود کے لیے ایتھوپیا کی ماضی میں کی گئی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر کا یہ کہنا تھا کہ ایتھوپیا کے لوگوں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو ایتھوپیا کے ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور ایتھوپیا کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button