ایتھوپین سفیر کی نگران وزیر خزانہ سے ملاقات ،باہمی امور پر بات چیت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر بات چیت کی گئی اور پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان پہلے سے موجود تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ایتھوپین سفیر نے پاکستان کی وزیر خزانہ کو ایتھوپیا کی وزیراعظم ابےاحمد کی جانب سے لیے گئے پانچ سیکٹرز میں انقلابی اقدمات کے حوالے سے بتایا جس میں خصوصی طور پر زراعت، کان کنی، ایگرو پروسیسنگ، ٹیکنالوجی اور ٹورزم کے سیکٹر شامل ہیں۔

ایتھوپین سفیر نے پاکستان میں موجود سفارت خانے کے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط کرنے کے حوالے سےگزشتہ ایک سال کی کاوشوں کے حوالے سے بھی وزیر خزانہ کو بتایا۔


پاکستان میں ایمبیسی کھلنے سے پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ اتھوپین سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئر لائن کا کراچی میں کھلنا دونوں ملکوں کو قریب لانے میں قلیدی کردار ادا کرے گا۔
پاکستان میں سفارت خانہ کھولنے کے حوالے سے وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایتھوپین سفیر کو مبارکباد پیش کی اور کراچی میں ایئر لائن کھولنے کے حوالے سے پاکستان میں خوش امدید کہا۔
دونوں حکام نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button