عالیہ نے اپنے لیے کروڑوں کا فلیٹ خرید لیا، بہن کو بھی دو گھروں کا تحفہ
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ممبئی میں کروڑوں کی جائیدادیں خرید لیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس ایٹرنل سن شائن نے باندرا ویسٹ پالی ہلز کے علاقے میں 37 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس فلیٹ کے علاوہ مزید2 فلیٹ بھی خریدے ہیں جنہیں انہوں نے اپنی بہن شاہین بھٹ کو تحفے میں دے دیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ پراپرٹی دستاویز کے مطابق عالیہ بھٹ کا اپنے لیے خریدا گیا اپارٹمنٹ 2 ہزار497 اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر کردہ ہے جسے 10 اپریل کو 2 کروڑ 26 لاکھ کی ادائیگی کے عوض خریدا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے پرائز سرٹیفکیٹ کے ذریعے دو گھر اپنی بہن کو بھی تحفے میں دیے ہیں، ان دونوں گھروں کی ملکیت 7 کروڑ 68 لاکھ ہے جو کہ ممبئی کے اے بی نیئر جوہو روڈ پر قائم ہیں۔
عالیہ بھٹ کی جانب سے شاہین کو دیے گئے فلیٹ میں سے ایک، ایک ہزار 197 اور دوسرا 889 اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر ہے۔