اپنے والد کی دوسری شادی پر بے حد خوش اور سب سے آگے تھی: ہانش قریشی
اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی ہانش قریشی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی دوسری شادی پر بے حد خوش اور سب سے آگے تھی۔
ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ہانش قریشی سے ان کے والد کی دوسری شادی اور ایسی صورتحال سے گزرنے والے بچوں کو کوئی مشورہ دینے سے متعلق سوال کیا۔
اس کے جواب میں ہانش نے کہا کہ مجھے آپ کا یہ سوال بہت اچھا لگا لیکن میں یہ واضح کردوں کہ یہ صورتحال نہیں بلکہ ایک چوائس ہے، ماں باپ شادی کرلیتے ہیں لیکن اگر ان کی یہ شادی نہیں چلتی تو انہیں آگے بڑھ جانے کا حق ہے، بطور اولاد آپ انہیں اپنی وجہ سے پابند نہیں کرسکتے ہیں۔
ہانش نے والد فیصل قریشی کی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کی دوسری شادی پر سب سے آگے تھی اور بہت خوش بھی تھی، میں ان کی گروم فرینڈ بنی ہوئی تھی، میرے والد کی بہت چھوٹی عمر میں شادی ہوگئی تھی لیکن شادی کیلئے مرد اور عورت دونوں کو فیصلہ لینے کا حق ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر نے مزید کہا کہ آج بھی میرے والد سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں، میں اپنے دونوں بہن بھائیوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں، مجھے ان دونوں میں اپنا عکس نظر آتا ہے کیوں کہ ان سے میرا خون کا رشتہ ہے۔