مس یونیورس 2023 کا تاج کس ملک کی حسینہ کے سر پر سجا؟

نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجا لیا جبکہ مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلۂ حسن ہے، رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں منعقد کیا گیا جس میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناوْں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) مس یونیورس جیتنے والی پہلی نیکاراگوان خاتون ہیں جو اپنے سر پر جیت کا تاج پہنتے ہوئے آنکھوں میں آنسو لیے خوشی سے نہال تھیں۔

مقابلے کے فائنل راوْنڈ کے آخری سوال میں ٹاپ 3 حسیناوْں سے سوال پوچھا گیا کہ “وہ کس خاتون کی زندگی میں ایک سال گزارنے کا انتخاب کریں گی؟”

اس سوال کے جواب میں شینس پالاسیوس نے 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کیا اور کہا کہ اُنہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لیے کام کیا اور اُنہیں نئے نئے مواقع فراہم کیے۔

دوسری جانب مس یونیورس 2023 میں پاکستان کی نمائندگی ماڈل اریکا رابن نے کی، اُنہوں نے ریمپ پر واک کرنے کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئے۔

واضح رہے کہ ایریکا رابن کو تاریخ میں پہلی ’مس یونیورس پاکستان‘ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اُن کی اس کامیابی پر عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button