فرح گوگی کا قریبی عزیز قومی ٹیم کے مینیجر عہدے سے برطرف

لاہور:بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم منیجر ریحان احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔ نجی ٹی وی کےمطابق
مبینہ طور پر فرح گوگی کے قریبی عزیز ریحان احمد کو نجم سیٹھی کے دور میں قومی ٹیم کا مینیجر بنایا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجر ریحان احمد کو عہدے سے برطرف کردیا ہے جس کے بعد نوید اکرم چیمہ کو قومی ٹیم کا نیا مینجر لگائے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لئے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ٹیم مینجر کا بھی تقرر کرے گا۔
واضح رہے کہ نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہیں مکی آرتھر کی سفارش پر نجی سیٹھی نے تقرر کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button