بھارت آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا بدترین میزبان ثابت
کرکٹ ورلڈ کپ کی بدترین میزبانی پر جہاں بھارت دنیا بھر میں بدنام ہوا ہے وہیں بھارتی عوام کی کم ظرفی بھی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی کپ کے فائنل کے موقع پر احمد آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں جمع لوگوں نے اپنے ہی میدان پر ملک اور کرکٹ کا نام خراب کیا، بھارتی شائقین نے فائنل میچ کے دوران حریف ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں تک بجانا گوارا نہ کیا ۔
بھارتی انتہا پسند کرکٹ مداحوں نے فاتح آسٹریلین کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو جنسانی زیادتی کا نشانہ بنانے تک کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔
بھارتی تجزیہ کار اور سابقہ کھلاڑی بھی میدانوں میں دیگر ممالک کے شائقین کی تعداد کم ہونے پر بی سی سی آئی اور مودی سرکار پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسے ہی فائنل میچ بھارتی ٹیم کا ہاتھ سے نکلنے لگا تو شائقین نے ٹیم کا حوصلہ بڑھانا بھی چھوڑدیا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ایوارڈ کی تقریب تک نہ رکےجبکہ میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں پاور بریک ڈاؤن بھی ناقص انتظامات کی ایک مثال تھی۔