شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) کپتانبنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔ شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button