انسانی سمگلنگ کے غیر قانونی اور خوفناک کاروبار کو روکنا انتہائی ضروری ہے، راجہ سکندر خان
لندن(نمائندہ خصوصی)برطانیہ میں مقیم کشمیری بین الاقوامی تنظیم جو ڈائاسپورا کی نمائندگی کرتی ہے اور عالمی شہرت یافتہ تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان، ڈاکٹر شیخ رمزی اور ان کی ٹیم کے زیر اہتمام "انسانی اسمگلنگ کو روکیں دنیا بھر میں” میں مہمان خصوصی اور مقرر تھے، جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بہت سے مقررین نے دنیا کے سب سے بڑے اربوں ڈالر کے مردوںعورتوں اور بچوں کی تجارت کو روکنے پر زور دیا۔
دنیا کے مختلف حصوں میں اسمگل کر کے مردوں کو غلام بنا کر عورتوں اور بچوں کو جنسی تجارت پر مجبور کیا جاتا ہے۔لوراٹا نامی ایک خاتون جو انسانی اسمگلنگ کا شکار رہی تھی اور لوراٹا نے اس پر ایک کتاب بھی لکھی ہے نے اپنی کہانی بتائی کہ کس طرح اسے اغوا کر کے جنسی تجارت کے انڈرورلڈ کو فروخت کیا گیا جہاں وہ چھ ماہ تک روزانہ کی بنیاد پر ریپ اور تشدد کی آزمائشوں سے گزرتی رہی اور وہ ان خوش نصیبوں میں سے ایک تھی جو بچ نکلی۔ جیسا کہ بہت سے معاملات میں بچے اور عورتیں ماری جاتی ہیں۔
چیئرمین راجہ سکندر نے اپنے خطاب میں عوام سے کہا کہ وہ متحد ہو کر انسانی سمگلنگ کے خلاف آواز بلند کریں کیونکہ انسانی سمگلنگ کے اس غیر انسانی اور خوفناک کاروبار کو روکنا ہے اور راجہ سکندر نے وہاں کے لوگوں سے کہا کہ وہ حلف اٹھائیں کہ وہ انسانی سمگلنگ کے اس ہولناک اور مکروہ دھندے کو روکنے کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔