رضوانہ تشدد کیس، ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے، راجہ سکندر خان

اوورسیز کمیونٹی معصوم بچی کے وحشیانہ قتل کی کوشش کے انصاف کی خواہاں ہے،چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل

لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں مقیم کشمیری بین الاقوامی تنظیم جو کہ تارکین وطن کی نمائندگی کرتی ہے اور عالمی شہرت یافتہ تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوانہ نامی معصوم بچی کی موت کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر سن کر بے حد افسوس ہوا کہ ایک معصوم بچی جج کے گھراسلام آباد میں کام کرتے ہوئے جج کی اہلیہ کی جانب سے وحشیانہ مار پیٹ اور تشدد سے زخمی ہونے والی بچی کی موت واقع ہو گئی-اگرچہ معصوم بچی رضوان کی موت کی کسی معتبر ذریعے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔راجہ سکندر نے جج کی اہلیہ کی فوری گرفتاری اور معصوم بچی کے قتل کی کوشش کا الزام عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور راجہ سکندر نے حکام سے یہ سوال بھی کیا کہ پاکستان میں اعلیٰ طبقے کے لیے الگ اور غریب لوگوں کے لیے الگ قانون کیوں ہے۔9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن معصوم بچی کے قتل میں جج کی مفرور بیوی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا؟راجہ سکندر نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے واقعات سے پوری دنیا میں پاکستان کا انتہائی منفی امیج جاتا ہے اور اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں ہونے والے ان واقعات پر سخت برہم ہے اور اوورسیز کمیونٹی معصوم بچی کے وحشیانہ قتل کی کوشش کے انصاف کی خواہاں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button