ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کی نگران وزاطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کی وزارت اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے نگراں وزیر مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین کے مابین ایتھوپیا اور پاکستان کے میڈیا کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے دونوں ممالک کے سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور ایتھوپیا اور پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اشتراک عمل شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔


انہوں نے درست اور مستند معلومات اور بیانیے کو پھیلا کر ہائبرڈ جنگ سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ “ہمیں ایک دوسرے کے ملک میں فلموں، دستاویزی فلموں اور مختصر ویڈیوز کے ذریعے ثقافت اور سیاحت کو پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حقیقی امیج کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔سفیر نے کہا کہ میڈیا نہ صرف ان کے ملک میں ترقی کر رہا ہے بلکہ اس شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے جدید رجحانات کو بھی اپنا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا افریقہ کا گیٹ وے ہے اور پاکستان کو افریقہ سے ملانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئے، وفاقی برائے اطلاعات و نشریات نے ڈاکٹر ابی احمد، ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی قیادت میں ایتھوپیا کی طرف سے حاصل کی گئی اقتصادی ترقی کو سراہا۔ جبکہ انہوں نے لک افریقہ انیشیٹو کے موثر نفاذ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کا بھی اعتراف بھی کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button