راولپنڈی: چکری روڈ پر قبضہ مافیا کا راج، سرعام اسلحے کی نمائش، فائرنگ اورتوڑ پھوڑ سے شہری پریشان
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) چکری روڈ پر قبضہ مافیا کی فائرنگ اور توڑ پھوڑ سے شہری پریشان۔تفصیلات کے مطابق سکنہ خالد کالونی فیز ٹو چکری روڈ کے رہائشی مبینہ قبضہ گروپ کی آئے روز ہوائی فائرنگ اصلحہ کی نمائش اور شارع عام کی تور پھور سے خوف ہراس کا شکار ہیں۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مبینہ قبضہ کرنے والے دن دیہاڑے فائرنگ کرتے ہیں ایک دو بار فائرنگ کے دوران 15 پر بار بار کال کے باوجود بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی نہ ہی انتظامیہ کی طرف سے رد عمل آیا۔قبضہ کرنے والوں نے ایکسیویٹر کے زریعے پختہ سڑک کی کھدائی کر کے اہل محلہ کی مشکلات میں اضافہ کیا۔لوگ خوف کی وجہ سے بچوں کو سکول بھیجنے سے گریزاں ہیں۔
متاثرہ شخص عثمان بلوچ کا کہنا تھا کہ میری خریدی گئی چند کنال زمین پر مقامی پراپرٹی ڈیویلپر وقاص خالد اور ساتھیوں کے قبضہ کے خلاف تھانہ چوکی میں درخواست دی ہے۔آر پی او آفس میں بھی درخواست دی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا اور ہمیں زمین نہ چھوڑنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔درخواست میں نامزد لوگوں کا موقف نہیں مل سکا۔اہل محلہ نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ نا صرف اس خوف ہراس پھیلانے کا تدارک کیا جائے بلکہ سڑک بھی دوبارہ مرمت کروائی جائے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ محلے کے کئی افراد کی بیک وقت کال کے باوجود اگر 15 والے مدد کو نہیں آتے تو پھر عوام کو کو کوئی پلیٹ فارم بتایا جائے جس پر مصیبت کے وقت وہ کال کر مدد حاصل کریں۔
چکری روڈ پر قبضہ مافیا کی فائرنگ اور توڑ پھوڑ سے شہری پریشان
سکنہ خالد کالونی فیز ٹو چکری روڈ کے رہائشی قبضہ گروپ کی آئے روز ہوائی فائرنگ اصلحہ کی نمائش اور شارع عام کی تور پھور سے خوف ہراس کا شکار ہیں@DCRawalpindi @RwpPolice @UsmanAKBuzdar @ShkhRasheed#Rawalpindi pic.twitter.com/SafLacBsM7— Wahab Alvi (@TheWahabAlvi) March 23, 2022