فیصل بینک نے جدید ترینConsumer-Credit Decision Engine کے حصول کیلئے معاہدہ کرلیا
کراچی( پ ر)پاکستان کے صف اول کے اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ڈیٹا چیک کے ساتھ ‘Hosted Decision Engineپر شراکت داری کرلی ہے۔ یہ صنعت کی پہلی شراکت داری ہے جس کے لیے قرار نے لائسنس جاری کیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے فیصل بینک کریڈٹ اسکورنگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے قرض لینے کے عمل کو آسان بنانا چاہتا ہے، تاکہ وہ بروقت فیصلہ کرسکیں۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین، ایف بی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر راحیل اعجاز، سی ای او ڈیٹا چیک طارق جان، سی ای او قرار زید کمہاوی کے علاوہ فیصل بینک، ڈیٹا چیک اور قرار کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ اس منفرد اقدام کیلئے ڈیٹا چیک اور قرار کے ساتھ تعاون ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
صنعت کے ساتھیوں کی اجتماعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمخودکار کریڈٹ فیصلہ سازی ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدید ترین پیشرفت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ فیصل بینک میں ہم جامع اور متحرک بینکاری خدمات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تعاون پاکستان میں ڈیجیٹل قرض کے ایکو سسٹم کی توسیع میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ڈیٹا چیک کے سی ای او طارق جان نے کہا کہ قرض کی فراہمی کیلئے صنعت کو درکار فیصلہ سازی سلوشن کی فراہمی کے لیے قرار کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ فیصل بینک یہ سہولت حاصل کرنے والا اولین بینک ہے۔
قرض دہندہ کے لیے یہ شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ شروع سے آخر تک تمام معاملے کی نگرانی ڈیٹا چیک اور قرار کی ٹیموں نے کرنی ہے جس کی بدولت فیصل بینک کے صارفین کو خود کار فیصلہ سازی میسر آئے گی ۔ فیصل بینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قرار کے سی ای او زید کمہاوی نے کہا کہ ہم فیصل بینک کو پاکستان میں اپنے پہلے hosted-decisioning صارف کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ قرار کی ثابت شدہ مہارت اور دیگر مارکیٹوں میں DecisionSmart کے استعمال نے ایک مستحکم پلیٹ فارم تیار کیا ہے، جس کے تحت ہمارے سلوشنز تیزی اور آسانی سے کریڈٹ لائف سائیکل کو ہموار کریں گے۔ ہم اپنے معزز شراکت دار فیصل بینک کے ساتھ مل کر کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔
فیصل بینک ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور قابل رسائی مالیاتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ جدید الگورتھم اور اعداد و شمار کے تجزیے کا حامل Automated Credit Decisioning روایتی قرض کے ماڈل کی رفتار اور درستگی کو از سر نو ترتیب دے گا۔ اس طرح سخت رسک مینجمنٹ پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کے لیے قرض کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔