مسلح افواج کیخلاف مہم، سوچی سمجھی سازش
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم دنیا میں واحد ملک ہے جو اپنی فوج اور نیوکلیئر پاور ہونے کی حیثیت سے مسلم ورلڈ کا لیڈر ہے۔ دیگر مسلم ممالک کی افواج کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ان ممالک کی افواج کیلئے پاکستان ایک رول ماڈل ہے۔ پاکستان کی فوج کے خلاف بات کرنا یا اس کے سپہ سالار کو متنازع بنانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان جو کے مسلم امہ کا علمبردار ہے اس کو کٹ ٹو سائز کیا جائے، اس کی فوج کو کٹ ٹو سائز کیا جائے، عوام کے دل سے فوج کی عزت نکالی جائے اور اس طرح ایک تیر سے دو شکار کئے جائیں۔ ایک طرف واحد مسلم سپر پاور کو کمزور کردیا جائے اور دوسری جانب مسلم امہ کو کمزور کیا جائے۔ پاکستان کو یوکرین بنا دیا جائے۔ اس وقت بیرونی طاقتیں عمران خان کے ذریعے اپنا ایجنڈا پش کر وارہی ہیں اور اپنا ایجنڈا چھپانے کیلئے اپنی ہی بیشنگ کروارہی ہیں۔ ایک نہایت منظم طریقے سے مسلم ورلڈ کو کمزور کیا جارہا ہے۔ بھولے بھالے عوام عمران خان کے بنیانئے کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہمیں سیاست کو بھلا کر اس مرتبہ ملک کا سوچنا ہو گا اور عمران خان کے سیاسی مفاد اور اس بیرونی سازش جس کو خان صاحب لیڈ کر رہے ہیں، جو اداروں کے، عدلیہ کے اور افواج پاکستان کے خلاف ہے، اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔واضح رہے کہ ٹویٹر پر اس حوالے سے ٹاپ ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں۔