ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ جیت لیا
اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈز جیت لیا ہے۔ ایس اینڈ گلوبل پاکستان کو اُن چار سرفہرست پاکستانی کمپنیوں میں شامل ہے، جسے مجموعی طور پر کام کرنے کی بہترین جگہ کی درجہ بندی میں ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ایوارڈز کے لیے نامزد 300 سے زائد کمپنیوں میں سے ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کو بیسٹ پلیس ٹو ورک ریکگنائزیشن، بیسٹ پلیس ٹو ورک اِن دی آئی ٹی سروسز انڈسٹری اور بیسٹ لیڈرز ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔ یہ ایوارڈز ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے جامع اور مساوی کام کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس ہے جو اُس کے بنیادی اقدار تلاش، شراکت داری اور دیانت کو فروغ دیتا ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مجیب ظہور نے کہا کہ ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کا تین ایوارڈ جیتنا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ کام کی جگہ پر تعاون کے کلچر نے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو ہماری جانب راغب اور ان کی وابستگی نے کمپنی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ہم اپنی کامیابی کی خوشی منارہے ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ ہم کام کی جگہ کو مزید بہتر بنانا بھی چاہتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہم سے وابستہ افراد ہمیشہ کمپنی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں۔
یہ ایوارڈز ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کی انتھک لگن کے عکاس ہیں جس سے ساتھ کام کرنے والوں کی ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ ڈیٹا، تحقیق اور تجزیات میں مصروف ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان تقریباً 1,500 ملازمین کے ساتھ گزشتہ 18 سال سے اسلام آباد میں کام کر رہا ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل ”پیپل فرسٹ“فلسفہ فلاح و بہبود پر خاص طورپر زور دیتا ہے، جس میں کام کرنے کی جگہ پر بہترین انتظامات، علاج معالجے کی سہولت، اسکل ڈویلپمنٹ اور مینٹور شپ پروگرامز شامل ہیں۔ حال ہی میں متعارف کروائی گئی People 10.0 پالیسی کے تحت ادارے نے اپنے لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں، جن میں آرام کرنے کے لیے کمرے اور فلاح و بہبود کے پروگرام، زچگی کے دوران تنخواہ کے ساتھ والدین کی چھٹیاں اور ایک انٹرایکٹو DEI لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم شامل ہیں۔