ملک کو تصادم سے بچانے کیلئے مضبوط ثقافتی پالیسی بنانی ہوگی،مجیب الرحمان خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر کلچرل لیٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم (کلف پاکستان) مجیب الرحمان خان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کا خاتمہ ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی بدولت ہی ممکن ہوسکے گا۔تعلیم یافتہ افرادکو پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔نسل نو کی درست سمت میں رہنمائی اور ملک کو تصاد م سے بچانے کیلئے حکومت کو مضبوط کلچرل پالیسی بنانی ہوگی۔ماضی میں ثقافتی ورثے کو نظر اندا ز کرنے سے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کلب کراچی میں معروف سماجی شخصیت غلام یاسین کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نواب ایم حسین،بینش عابدی،سید قلب محمد،شہزاد جعفری،خالد رحمانی،شمع راشد،صدف ودیگر بھی موجود تھے۔مجیب الرحمان نے مزید کہا کہ وطن عزیزکی بہتری اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کلف اپنا مشن جاری رکھے گی۔بیرون ممالک روابط سے بہتر تعلقات استوار کر نا چاہتے ہیں۔غلام یاسین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قومی ورثے کو ہمیں فوری طور پر محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے۔ملک کو درست راہ پر گامزن کرنے کیلئے مجیب الرحمان جیسا ویثرن رکھنے والے افراد کی ہمیں ضرورت ہے۔انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر اور ترجمان کلف پاکستان بینش عابدی نے کہا کہ ملکی اور عالمی سطح پر ہنرمند پاکستانی خواتین کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔معیشت کی بہتری کیلئے گھریلو خواتین کے کام کو آگے لانے کی شدید ضرورت ہے جس کیلئے عملی کوششیں جاری ہیں۔خالد رحمانی نے کہا کہ مجیب الرحمان اور ان کی ٹیم ایک عظیم مقصد کیلئے کام
کررہی ہے جس کیلئے ہمیں ان کا دیانتداری سے ان کا ساتھ دینا ہوگا۔