کمشنر راولپنڈی کا ہائی وے ڈیپارٹمنٹ مری کا دورہ ، سڑکوں کی فوری مرمت کی ہدایت

ادارہ ’’مبلغ‘‘ اپنے گزشتہ شماروں میں مری کی سڑکوں کی حالت زار بارے مفصل رپورٹس شائع کرتا رہا ہے

مری/راولپنڈی (فیصل اظفر علوی سے) کمشنر راولپنڈی نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ مری کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں ایکسین ہائی وے نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے مختلف ایریاز کا دورہ کروایا۔ اس میں سڑکوں کی مرمت لوئر ٹوپہ سے جھیکا گلی 3 کلو میٹر، جھیکا گلی سے سنی بینک4 کلو میٹر، سنی بینک سے سترہ میل32 کلو میٹر، جھیکا گلی سے بیریئر روڈ3.02 کلو میٹر، ویو فورتھ روڈ1.46 کلو میٹر، بینک روڈ1.48 کلو میٹر، ہال روڈ 1.35 کلو میٹر، جی پی او کلڈانہ روڈ2.28 کلومیٹر، بانسرہ گلی سے لارنس کالج(جھیکا گلی بائی پاس)9 کلو میٹر، سنی بینک کارٹ روڈ سے ٹی چوک5.75 کلو میٹر، گورنمنٹ ہاؤس رائونڈابائوٹ روڈ2.17 کلو میٹر، پنڈی پوائنٹ رائونڈابائوٹ روڈ1.37 کلو میٹر، شوالہ مسیاڑی روڈ4.20 کلو میٹر اور پی سی روڈ7 کلو میٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر،سڑک کے درمیان لائنوں کی نشاندہی، سڑک کے ارد گرد رنگ و روغن، ان کی آب نکاسی کا نظام اور گرین بیلٹ ایریا کے متعلق بتایاگیا۔
کمشنر راولپنڈی نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ مری کو ہدایات جاری کیں کہ مختلف جگہوں پر مزید سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں تاکہ عوام کو آسانی ہو اور حادثات سے بچاؤ بھی ممکن ہو۔ علاوہ ازیں روڈ کی مرمت بوقت ضرورت کو فورا مکمل کیا جائے کیونکہ عید کے قریب آتے ہی لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے اور ٹوٹی ہوئی سڑک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔اس لیے سڑک کی مرمت کو بوقت ضرورت فوراً مکمل کیا جائے تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔واضح رہے کہ ادارہ ’’مبلغ‘‘ اپنے گزشتہ شماروں میں مری کی سڑکوں کی حالت زار بارے مفصل رپورٹس شائع کرتا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button