تحریک انصاف کا صحافیوں کیساتھ تضحیک آمیز سلوک، آر آئی یو جے کا احتجاج مظاہرہ
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معافی نہ مانگی تو پورے پاکستان میں مظاہرے کی کال دی جائے گی
اسلام آباد (فیصل اظفر علوی سے) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کی قیادت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے صحافیوں پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگ لیئے ہیں اگر ثبوت نہیں ہیں تو معافی کا مطالبہ کیا ہے ،پی ایف یو جے نے پی ٹی آئی کی طرف سے صحافیوں پر لگنے والے الزامات،سوشل میڈیا پر تضحیک اور حراساں کرنے کی تحقیقات کے لیے سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معافی نہ مانگی تو پورے پاکستان میں مظاہرے کی کال دی جائے گی منگل کے روز نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ دنیا میں سیاست ہوتی ہے اخلاقیات کے بنیاد پر ہوتی ہے ہماری سیاسی جماعتیں خاص کر پی ٹی آٸی اخلاق سے گر کر سیاست کرتے ہیں اگر پارٹی کا کوٸی کارکن بات کرے اور پارٹی چیئرمین اسے روک کر یہ کہے کہ ایسا نا کیا کریں تو پھر مجھے اس پارٹی سے کوٸی گلا نہیں ہے لیکن یہاں پی ٹی آٸی والے خوش ہوتے ہیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ان کے رہنماٶں کی طرف سے الٹا شاباش ملتی ہے پی ٹی آٸی نے صحافیوں پر الزام لگایا کہ صحافی پیسے لیتے ہیں جس پر پی ایف یو جے نے کمیٹی بنا دی ہے اب پی ٹی آٸی وہ تمام ثبوت لے کر آٸیں اور ہمیں دیں ہم ان صحافیوں کے خلاف کارواٸی کریں گے اگر ہم نے ان صحافیوں کے خلاف کارواٸی نہیں کی تو پھر ہم بھی ان کے جرم میں برابر کے شریک ہونگے اگر آپ ثبوت فراہم نا کر سکیں تو پھر قوم کے سامنے صحافیوں سے معافی مانگیں۔
پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ ہم وہ صحافی ہیں جن کی تنخواہیں وقت پر نہیں مل رہیں ہم وہ ہیں جو تنخواہوں کےلئے احتجاج کررہے ہوتے ہیں میں پی ٹی آٸی کو وارننگ دیتا ہوں سوشل میڈیا پر صحافیوں کردارکشی بند کیجٸے اور اپنے گریبان میں دیکھئے آپ جمہوری رویہ اختیار کیجئے ملک کے آٸین قانون کو مانے اور اخلاقیات کے دائرے میں رہیں اس طرح آپ کو جمہوریت میں رہنے میں آسانی ہوگی عمران خان صحافیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم بند کرواٸیں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ عمران فارن فنڈنگ کے الزامات لگاتے ہیں سوشل میڈیا پر ہماری خواتین کے خلاف پرپیگنڈہ مہم چلاتے ہیں اگر آپ کے پاس کسی صحافی کے خلاف ثبوت ہیں تو پی ایف یو جے کو دیں پی ایف یو جے اس پر فیصلہ کریگی لیکن اگر آپ بغیر سوچھے سمجھے پلا ننگ کے تحت میڈیا کے خلاف مہم چلا رہے ہیں عمران خان کہ رہے ہیں کہ فلاح صحافی نے امریکہ سے پیسے لئے فلاح صحافی نے فلاح ملک سے پیسے لٸے جس کا مقصد تمام صحافیوں سمیت دارالحکومت میں رہنے والے صحافیوں کی شخصیت متاثر کرنا ہے آر آٸی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ پی ٹی آٸی والے پہلے صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام لگاتے ہیں پھر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگاتے ہیں اور پھر سوشل میں پر ہماری خواتین صحافیوں سمیت صحافیوں کے خلاف پریگنڈہ مہم شروع کردیتےہیں اگر پی ٹی آٸی والوں نے اپنا رویہ نا بدلا تو پھر علم کیمرہ سمیت اگر ضرورت محسوس ہوٸی تو ان کی مرمت تک بھی بات پہنچ سکتی ہے نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہا کہ پی ٹی آٸی کے خلاف اقدامات کرنا پڑھیں گیں ساتھ ہی ہم وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے لئے یہ سوال رکھتا ہوں کہ وزارت اطلاعات کے نیچھے سوشل میڈیا ونگ چل رہا تھا آپ نے اسے بند کرکے اچھا قدام کیا اور آپ سے مطالبہ کرتے کہ اس سوشل میڈیا ونگ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کریں آر آٸی یو جے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ ہم ماٸرہ عمران, نیٸر علی اور عون شیرازی کے ساتھ کھڑے ہیں آر آٸی یو جے اپنے ممبران کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی جب پی ٹی آٸی کی حکومت آرہی تو صحافی ان کو فل کوریج دیتے تھے تو کیا عمران خان اس وقت صحافیوں کی پیسے دیتے تھے جو اب صحافیوں پر بےبنیاد پیسے لینے کے الزامات لگا رہے ہیں۔
انہوں کہا کہ جب ریحام خان نے آپ کا نٹرویو کیا تھا کیا اس نے بھی آپ سے پیسے مانگے تھے اگر پی ٹی آٸی اپنا رویہ درست نا کیا تو پھر آٸندہ کا احتجاج بنی پر ہوگا نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری خلیل احمد راجہ نے کہا کہ جس طرح ماٸرہ عمران اور نیئر علی کے خلاف ایک ٹی وی شو میں جھوٹے اور بےبنیاد الزامات لگاٸے گٸے میں اس اینکر کو بھی وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اس الزام کے ثبوت دیں جس نے سیاسی جماعت کی وجہ سے شریف صحافیوں پر سازش اور پیسے لینے کا الزام لگایا سینٸر صحافی سابق صدر پریس کلب طارق چوہدری نےکہا کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے اگر کسی نے ہماری صحافی خواتین کے خلاف سوشل میڈٰیا مہم بند نہ کی تو اسے بھرپور جواب دینگے عمران خان اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو لگام دیں آر آٸی یو جے کے سابق صدر عامرسجادسید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ساڈھے تین سال حکومت میں رہی اس دوران 10 سے 12 ہزار صحافی ساتھی بےروزگار ہوٸے کافی سارے صحافتی ادارے بھی بند ہوٸے پی ٹی آٸی کی میڈیا کے خلاف پالیسی سے ہم سب واقف ہیں اگر آپ کے حق بھی بولیں تو ٹھیک خلاف بولیں تو پیسے لٸے ہیں نیشنل پریس کلب کی فنانس سیکرٹری نیٸر علی نے کہا کہ پی ٹی آٸی والے ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلاٸی گئی ہماری خواتین صحافیوں کے خلاف غلط بے بنیاد الزامات لگاٸے گئے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ہم آپ سے سوال کریں گے یہ ہمارا کام ہے اگر آپ کے پاس سوالوں کا جواب نہیں تو آپ معزرت کرلیں لیکن سوشل میڈیا میں صحافیوں کے خلاف مہم نا چلایا کریں۔
نیشنل پریس کلب کی ناٸب صدر ماٸرہ عمران نے کہا کہ ہم سفارت خانوں میں کوریج کرنے جاتے ہیں ہمارے اوپر پیسے لینے اور سازش کا الزام لگا دیا گیا ہم خواتین ہیں ہم اپنے خاندان باہر لوگوں کے پاس جاتے ہیں جو ہم سے پوچھتے ہیں ہمارے خلاف ایک منظم مہم چلاٸی گئی ایک چینل پر پروگرام کروایا گیا آر آٸی یو جے کے سابق ناٸب صدر عون شیرازی نے کہا کہ میں عمران کی پریس کانفرنس کے لئے گیا تو میں نے دیکھا کہ مخصوص صحافیوں سے سوالات لئے جارہے تھے جب میں اس پر اعتراض کیا تو پریس کانفرنس ختم کردی گٸی جس کے بعد عمران خان سے سوال کیا کہ آپ مخصوص صحافیوں سے ہی سوالات لیتے ہیں اگر ہم سے سوال نہیں لینا ہے تو پھر ہمیں کیوں بلاتے ہیں جس پر چیٸرمین پی ٹی آٸی عمران خان کی موجودگی میں شہباز گل نے مجھے ہراساں کیا اور دکھے دٸے میرا گلا دبوچہ عون شیرازی نے کہا سوالات ہم آپ کرتے رہے گے اگر آپ ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ مہم چلاٸیں گے تو ہم آپ کو اپنی قلم سے جواب دیتے رہیں گیں،مظاہرے میں نائب صدر آر آئی یو جے اظہار نیازی ،شاہد اجمل جوائنٹ سیکرٹریز ناصر خٹک،علمدار،ثوبیہ مشرف،عارف جنجوعہ، محمد حسنین، وسیم ستی و صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔